بدھ 4 نومبر 2020 - 21:05
عراق میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندہ براۓ امور حج و زیارت انتقال کر گئے

حوزہ / عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے امور حج و زیارت  کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین نجفی روحانی انتقال کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے امور حج و زیارت کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین نجف نجفی روحانی گذشتہ مہینے کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم بیماری کی شدت کی وجہ سے دار فانی سے کوچ انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق ، گذشتہ ہفتے مرحوم نجفی روحانی کی جسمانی حالت سنگین قرار دی گئی تھی اور شہید بہشتی اسپتال قم کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے ، آخر کار آج صبح دار فانی کو الوداع کہہ گئے ۔

نجفی روحانی عراق سے ایران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد حج و زیارت کے امور متوقف ہونے کی وجہ سے سے واپس آئے تھے اور قم المقدسہ میں ساکن تھے۔

مرحوم و مغفور حجت الاسلام و المسلمین نجف نجفی روحانی عراق سے قبل ، مدینہ منورہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے امور حج و زیارت کی نمائندگی کر رہے تھے، جہاں انہوں نے مدینہ اور کربلا میں ایرانی حجاج کرام کی خدمت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha